• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پولیس فورس کیلئے ترقی کے یکساں مواقع،آئی جی

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ماڈرن لائنز پر ٹریننگ پروگرام جاری ہیں اور خواتین افسران واہلکاروں کو پولیس فورس میں ترقی اور کیرئیر گروتھ کے یکساں مواقع دئیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس کی درسگاہ میں 50ویں سی ٹی پی میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،بعد ازاں زیر تربیت اے ایس پیز کا سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز رابرٹس کلب کا دورہ کروایا گیا، ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے نوجوان پولیس افسران کو سپیشل برانچ کے اغراض و مقاصد، پیشہ وارانہ امور بارے بریفنگ دی ۔
لاہور سے مزید