• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنادیا، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)نوازشریف نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھرپور جواب دیا تھا، نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنادیاامریکی فرمائش کو نوازشریف نے مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کئے اور اب آج مشکل کی اس گھڑی میں شہبازشریف قوم کو باہر نکالیں گے، پرویز الٰہی کو جو خوش فہمی ہے اسے نکال دیں گے،17جولائی کو لاہور سے چاروں سیٹیں جیت کر مخالفین کو بتا دیں گے قوم کس کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنمائوں خواجہ احمد حسان ،شائستہ پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر، سلمان رفیق،سابق مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید،مہر اشتیاق نے ایوان وزیراعلی میں ʼʼ یوم تکبیرʼʼکے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔رہنمائوں نے کہا کہ چار سالہ عمرانی دور میں جو کارکن ڈٹ کر کھڑے رہے انہیں ترجیح دی جائے گی ، ۔پارٹیاں اپنے دروازے بند نہیں کرتیں لیکن اچھے وقت میں آنے والے بعد میں آگے آئیں۔