• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، پرویز الہٰی


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عوام کی ایک ہی دہائی ہے اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں؟

پرویز الہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آج گری یا کل گری، حقیقی آزادی اور لانگ مارچ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں، حکمران ، عمران خان سے خوفزدہ ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جعلی حکمران ہر غیر قانونی کام کر رہے ہیں جس سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، عوام کی ایک ہی دہائی ہے اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں، عمران خان نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کیا تھا، آج مہنگائی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید