• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں خواتین کے عِبایَا فیشن شو کا انعقاد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی دارالحکومت ریاض میں خواتین کے عِبایَا فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی روایتی عبایا کے ساتھ ساتھ ماڈرن ڈیزائن کے عبایا کو بھی ریمپ پر پیش کیا گیا۔

معروف ڈیزائنر صائمہ عزیز کے ڈیزائن کردہ نت نئے ماڈرن عبایا کے حوالے سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کے لیے سعودی خواتین کے علاوہ دیگر ممالک کی خواتین نے بھی شرکت کی۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سعودی اور دیگر ممالک کی خواتین نے ماڈرن اور دیدہ زیب عبایا پہن کر ریمپ پر ماڈل کی طرح کیٹ واک کیا ۔

خواتین کا کہنا تھا کہ جدید دور میں ملبوسات میں نت نئے ڈیزائن کے ساتھ عبایا کو بھی بہت خوبصورت اور ماڈرن بنایا گیا ہے اور یہ عبایا خواتین بہت پسند کریں گی۔

اس موقع پر ڈِیزائنر صائمہ عزیز کا کہنا تھا کہ اس فیشن شو کا انعقاد خواتین میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے ہے اور ساتھ ساتھ میری کوشش ہے کہ پاکستانی کلچر کو سعودی کلچر کے ساتھ ملایا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید