• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ سیکیورٹی کے حکومتی انتظامات، شہباز گل کا اظہارِ عدم اطمینان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شہباز گل نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات خود کر رہے ہیں، آپ رانا ثناءاللّٰہ کی دی گئی سیکیورٹی صورتحال دیکھ لیں، یہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم ہی اُن کی حفاظت کرے گی۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عثمان ڈار نے کہا تھا کہ رانا ثناءاللّٰہ سن لو، عمران خان ہماری ریڈلائن ہے، یہ کراس نہ کرنا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر تم نے ریڈلائن کراس کرنے کی کوشش کی تو اگلے پچھلے سارے حساب برابر ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عوام انہیں وہ سبق سکھائیں گے کہ یہ عمران خان کا نام لینا بھی بھول جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید