• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں سیلاب سے تباہی، میاں بیوی گڑھے میں جاگرے


بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، ایسے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی گڑھے میں جاگرے، واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ایک جوڑے کو ایک موٹر سائیکل پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے جو سیلاب زدہ سڑک سے گزر رہے ہیں۔

اچانک ہی دونوں ایک گڑھے میں گر جاتے ہیں جس کے بعد راہگیر جوڑے کی مدد کے لیے پہنچے اور انہیں گڑھے سے باہر نکالا۔

ان دنوں بھارت اور بنگلادیش میں بارشوں اور سیلاب نے شدید تباہی مچا رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 90 سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں دربدر ہوچکے ہیں۔

حکام نے آنے والے دنوں میں سیلابی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔