• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ پاک بھارت تنازع پر ثالثی کی تھی، چین کی پہلی بار تصدیق

کراچی (رفیق مانگٹ)حالیہ پاک بھارت تنازع پر ثالثی کی تھی، چین کی پہلی بار تصدیق تاہم بھارت کا موقف رہا ہے کہ تنازع کا حل براہِ راست دونوں ملکوں کی فوجی قیادت کے درمیان فون کال کے ذریعے نکلا تھا،چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں کہا ہے کہ اس سال بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ان کشیدہ مسائل میں شامل تھی جن پر چین نے ثالثی کی کوشش کی۔ وانگ یی کے مطابق، چین نے نہ صرف بھارتپاکستان بلکہ شمالی میانمار، ایرانی جوہری مسئلہ، فلسطین اسرائیل اور حالیہ کمبوڈیا تھائی لینڈ تنازعات میں بھی ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اس بیان کو بھارتی خبر رساں ادارے اور دیگر میڈیا نے رپورٹ کیا۔یہ بیان اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بھارت کی وزارت خارجہ کا موقف رہا ہے کہ 7 تا 10 مئی 2025 کے تنازع کا حل براہِ راست دونوں ملکوں کی فوجی قیادت (DGMO) کے درمیان فون کال کے ذریعے نکلا تھا، اور بھارت نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

اہم خبریں سے مزید