کراچی (نیوز ڈیسک)میں نےپاک بھارت تنازع سمیت 8 جنگیں حل کیں، صدر ٹرمپ کا پھر دعویٰ، ہاٹ مائیک پر نیتن یاہو سے گفتگو میں کہا کہ کیا مجھے اس کا کریڈٹ ملتا ہے؟ نہیں، انہوں نے دیا نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر، جیسے کئی بار پہلے بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس سال بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی تنازع روک دیا۔وائرل ویڈیو میں ٹرمپ ہاٹ مائیک پر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے یہ کہتے سنے گئے کہ انہوں نے نوبل امن انعام نہیں جیتا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں حل کیں، جن میں بھارت اور پاکستان کا تنازع بھی شامل ہے۔ٹرمپ نے کہا:"کیا مجھے اس کا کریڈٹ ملتا ہے؟ نہیں، انہوں نے دیا نہیں۔ میں نے آٹھ حل کیے۔ بھارت اور پاکستان کا کیا؟ پھر میں نے آٹھ حل کیے اور باقی آپ کو بتاؤں گا۔"یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے ایسا دعویٰ کیا ہے۔