• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کے جشن کی تیاری، مری میں دفعہ 144 کا نفاذ

مری میں دفعہ 144 کا نافذ کردی گئی، اگلے دو روز مری مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی، بیچلر ٹورسٹ مری مال روڈ کے سوا دیگر مقامات پر جا سکتے ہیں۔

ڈی پی او مری کے مطابق اقدام سیاح فیملیز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مری و گلیات میں متوقع برف باری پر محکمہ ہائی وے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا، صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کو مکمل الرٹ رہنے، برف ہٹانے کے لیے مشینری ہمہ وقت فعال رکھنے اور شاہراہوں پر نمک کے بر وقت چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

29 ہزار سالٹ بیگز سالٹ اسٹور میں فراہم کردیے گئے، مختلف مقامات پر سالٹ کیمپس قائم کردیے گئے، مری میں دو مرکزی سالٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ مری میں 13 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جو سیاحوں اور شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے۔ مری و گلیات کی شاہراہوں پر آمد و رفت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید