• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک تیندوے کو گاڑی کے بونٹ میں پھنسا دیکھا جا سکتا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی تیندوا گاڑی کے ٹوٹے ہوئے حصے سے خود کو چھڑانے کی کوشش کررہا ہے جیسے ہی ڈرائیور گاڑی کو ریورس کرتا ہے تیندوا بونٹ سے نکلنے کے بعد تیزی سے بھاگ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی تیندوے کو تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے تاکہ اس کا علاج کیا جاسکے۔