• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی خام تیل سپلائی متبادل راستوں سے بحال کرنے کی کوششیں

سعودی عرب نے خام تیل کی سپلائی متبادل راستوں سے بحال کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے، برینٹ خام تیل 102 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

امریکی خام تیل کی قیمت 100 ڈلر سے کم ہوگئی، اماراتی مربن 3 ڈالر کمی کے بعد 118 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جبکہ پیٹرول 43 پیسے فی لیٹرسستا کردیا گیا۔

ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ نے 7 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

کرائے بڑھنے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس پر عوام نے ریلیف کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید