• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

78 فیصد پاکستانیوں کا PTI کو احتجاج کی بجائے بات چیت کا مشورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)78فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کو سڑکوں پر احتجاج کی بجائے سیاسی حریفوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ، مشورہ دینے والوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ 71فیصد پاکستانی ایسے ہیںجو اپنے آپ کو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹر کہتے ہیں .

76فیصد پاکستانی ملک میں جلد انتخابات کی بھی حمایت کرتے ہیں لیکن 24فیصد 2023میں مقررہ وقت پر انتخاب چاہتے ہیں ، اس کے علاوہ 52 فیصد اگلے 6ماہ میں ملکی حالات میں بہتری کےلیے بھی کافی پُرامید ہیں، البتہ 47فیصد مایوس ہیں۔

 اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا جس میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب 12 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا، یہ سروے 30 مئی سے 13 جون 2022 کے درمیان کیا گیا ،سروے میں دیکھا گیا کے پاکستانیوں کی اکثریت یعنی 78 فیصد پی ٹی آئی کو سڑکوں کی بجائے تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دے رہی ہے،البتہ22 فیصدعوام احتجاج کے حامی ہیں.

 پاکستان تحریک انصاف کو بات چیت کےذریعے مسائل حل کرنےکا مشورہ دینے والوں میں دیگر جماعتوں کے علاوہ پی ٹی آئی کے ووٹرز کی اکثریت بھی ہے، پی پی کے 93فیصد ، مسلم لیگ ن کے 78 فیصد تو پی ٹی آئی کے 71فیصد اپنی جماعت کوتمام مسائل احتجاج کے بجائے بات چیت سے حل کرنے کا کہتے ہیں۔سروےمیں52 فیصد پاکستانی اگلے چھ ماہ میں ملکی حالات میں بہتر ی کےلیے بھی پُرامید ہیں.

 البتہ 47فیصد مایوس ہیں۔جلد انتخابات کے سوال پر 76فیصد پاکستانی ملک میں فوری انتخابات چاہتے ہیں لیکن 24 فیصد قومی اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہونے پر انتخابات کروانے کے حامی ہیں،انتخابات کروانے کی حمایت کرنے والے افراد کی شرح تمام صوبوں میں تقریباً یکساں ہے۔

بلوچستان میں 85فیصد ، سندھ میں78 فیصد، پنجاب میں 76 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا میں 71 فیصد لوگ ملک میں جلد انتخابات چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید