• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ گلشن راوی کا اجلاس ، ریلی کی تیاریوں کا جائزہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) جامعہ احسان القرآن چوبرجی لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ گلشن راوی کے جملہ مدارس و مساجد کا نمائندہ اجلاس امیر حلقہ مولانا عزیز الرحمن کی صدارت اور مولانا مفتی انیس احمد مظاہری کی زیر سرپرستی ہوا،اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کےمولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز،مولانا قاری وفاء الرحمن،قاری داؤد نقشبندی،بھائی محمد ابرہیم سلیم خان، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، مولانا محمدحمزہ ذکی، مولانا منظوراحمدودیگر علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں 26جون کو چوبرجی تا سیکرٹریٹ لاہور منعقد ہونے والی تحفظ ناموسِ رسالت ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہ کہ تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا قیمتی سرمایہ ہے آ پ ؐسے محبت اور عشق کا تقاضاہے کہ تمام گستاخان رسول اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انڈیا کی ملعونہ خاتون نے توہین رسالت کر کے مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو چیلنج کیا ہے اس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔