• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ روز 13 ہزار 644  کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد 435 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق مزید 1 کورونا کا مریض انتقال کر گیا، جبکہ 87 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید