• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ٹیگ معاملے پر طلبہ کو رعایت دیں، انہیں ہراساں نہ کریں: عدالتی ریمارکس

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں موٹر سائیکل ایم ٹیگ کیس سے متعلق سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایم ٹیگ معاملے پر طلبہ کو رعایت دیں، اِنہیں ہراساں نہ کریں۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ عبدالرحمٰن صاحب یہ کیوں لگا رہے ہیں ایم ٹیگ؟

اس پر اسٹیٹ کونسل نے اپنے مؤقف میں کہا کہ مائی لارڈ کچہری دھماکے کے بعد سیکیورٹی کا مسئلہ تھا، اس واقعے میں حملہ آور موٹر سائیکل بائیکیا سروس پر وہاں پہنچا تھا، اب پالیسی ہے کہ شہر میں داخلے کے وقت گاڑیوں اور موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ ہو۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جب ہم اسٹوڈنٹ تھے تو طلبہ کے لیے ریلیف اور رعایت ہوا کرتی تھی، عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے، اس میں کچھ مشکلات بھی آتی ہیں، مگر آپ طلبہ کو ریلیف دیں، رعایت دیں، اِنہیں ہراساں نہ کریں۔

اس کے جواب میں اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ عدالتی ہدایات سے چیف کمشنر کو آگاہ کر دوں گا۔

بعد ازاں عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو انتظامیہ کا جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے 6 اپریل تک سماعت ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید