• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری سکول ٹیچر کو ساتھی کے قتل کے الزام میں مقدمہ کا سامنا

راچڈیل (ہارون مرزا)پرائمری سکول ٹیچر کو اپنے ساتھی کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ کا سامنا ، 48 سالہ فیونا بیل پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ سال 30 اپنے طویل مدتی ساتھی نک بلنگھم کو قتل کیا تھا،اسکی نعش نارتھمپٹن شائر میں ان کے عقبی باغ میں دفن پائی گئی،اس کی موت کے تقریباً پانچ ماہ بعد یہ راز کھلا۔چند روز قبل بیل کو کمبریا کے ایک ہوٹل سے 200 میل دور گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر قتل کا الزام لگایا گیا، پولیس اس بات کی تصدیق کرنے میں کامیاب رہی کہ مسٹر بلنگھم کی موت گردن پر کیے گئے وار سے ہوئی ہے ۔وہ جمعہ کے روز نارتھمپٹن کراؤن کورٹ میں پیش ہوئی، جہاں اس کی درخواست کی سماعت کے لیے اس سال 12 ستمبر کو ابتدائی مقدمے کی تاریخ مقرر کی گئی ،اسے حراست میں لے کر جج ڈیوڈ ہربرٹ نے اس سے کہاآپ کو مقدمے کے لیے ضرور آنا چاہیے کیونکہ اگر آپ ایسا نہیں کرتی ہیں تو مقدمے کی سماعت آپ کی غیر موجودگی میں چلے گی۔پیٹر جوائس استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ دفاع استغاثہ کو تین رپورٹیں پیش کر یگا جس میں ایک نفسیاتی رپورٹ بھی شامل ہے پولیس کو ابتدائی طور پر مور اسٹریٹ کے چھت والے مکان میں بلایا گیا تھا جو انہوں نے 2020 مور اسٹریٹ میں225,000 پائونڈ میں خریدا تھا،فرانزک افسران اور ماہرین کی تلاش کی ٹیمیں جن میں ایک کتا بھی شامل تھا کو تعینات کیا گیا تھا اور کئی دنوں کی کھدائی کے بعد عقبی باغ میں ایک لاش ملی تھی، جس کے بعد صرف تین دن پہلے بیل کو کمبریا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا،بیل اپنی گرفتاری سے قبل نارتھمپٹن کی ایسٹ فیلڈ اکیڈمی میں ٹیچر کے طور پر کام کر رہی تھی، اس کی گرفتاری کے چند دن بعدسکول نے ایک بیان بھی جاری کیا اور کہا کہ ہم خاص طور پر اس خبر کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کو ذہن میں رکھتے ہیں اور ہم اس مشکل سے گزرتے ہوئے شاگردوں اور عملے دونوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، یہ ایک خوفناک سانحہ ہے جو ہماری سکول کی کمیونٹی کو اپنی جڑوں تک ہلا کر رکھ دیگا، اور یہ ایسے مواقع پر ہوتا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے گرد جمع ہونا چاہیے، ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے اور ایک دوسرے کے ساتھ مہربان ہونا چاہیے۔
یورپ سے سے مزید