• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں واضح شکست نظر آرہی ہے، ترجمان پنجاب حکومت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو واضح شکست نظر آرہی ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے بلاشبہ مہنگائی بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے امیدواروں سے کہا ہے کہ اپنے ووٹرز کو گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں بتائیں۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران بیروزگاری میں بےپناہ اضافہ ہوا، عوام کو پتہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہی ملک کی تباہ حالی کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار سال کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث پی ٹی آئی کو پذیرائی نہیں مل رہی، پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں اپنی واضح شکست دکھائی دے رہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن شفاف بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، حکومت سرکاری مشینری استعمال کر رہی ہے نہ انتخابی عمل میں مداخلت کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید