• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی جذبے کو بم دھماکوں سے نہیں توڑا جاسکتا، علی ظفر

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل 

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کا آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے طالبعلم احمد نواز کے آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر احمد نوازکی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’2014 میں ہونے والے سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا اس بات کی ایک مثال ہے کہ انسانی جذبے کو گولیوں اور بموں سے کبھی نہیں توڑا جا سکتا‘۔ 

علی ظفر نے احمد نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں تم پر فخر ہے لڑکے! اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے رہو!‘

خیال رہے کہ احمد نواز کو دنیا کی انتہائی معتبر اور تاریخ کی قدیم ترین یونیورسٹی آکسفورڈ میں اگست 2020 میں داخلہ ملا تھا۔

2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے وقت احمد نواز کی عمر 14 برس تھی، اسکول پر حملے کے وقت احمد اپنے آپ کو مردہ ہونے کا بہانہ کرکے جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ انہوں نے اپنی استاد کو آگ لگانے کے خوفناک واقعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔

احمد نواز کو برطانیہ کے شہزادہ ولیم سے کنگسٹن پیلس ’گلوبل لیگیسی ایوارڈ 2019‘ سے بھی نوازا جاچکاہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید