• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز کی دوستیاں، نوشین شاہ نے حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا

نوشین شاہ — فائل فوٹو
نوشین شاہ — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نوشین شاہ نے شوبز انڈسٹری میں موجود سیاست سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ ساتھ شرکا کے دلچسپ سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

دورانِ انٹرویو پروگرام میں شریک ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ہر شعبے میں سیاست ہتی ہے تو کیا شوبز میں بھی ایسا ہے؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاں ہوتی ہے، سیاست سے زیادہ فیورٹ ازم ہوتا ہے کہ اسے کاسٹ کرنا ہے اسے نہیں کرنا۔

اداکارہ کے جواب پر میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شوبز میں دوستیاں نہیں ہوتی، اچھے دوست بچپن میں بن جاتے ہیں اس کے بعد کیریئر کے دوران اچھے دوست نہیں بنتے جنہیں ہم اپنا بیسٹ فرینڈ کہہ سکیں، تو کیا انڈسٹری ایسی دوستیاں ہوتی ہیں؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالکل انڈسٹری میں بہت دوستیاں ہیں، ہانیہ عامر کی وجاہت روف اور شازیہ وجاہت کے بچوں سے گہری دوستی ہے، مومل شیخ اور حسن رضوری۔

تابش ہاشمی نے مزید پوچھا کہ آپ کا انڈسٹری میں بیسٹ فرینڈ کون ہے؟

نوشین شاہ نے بغیر سوچے زارا ترین کا نام لیا اور کہا کہ زارا اور انوشے اشرف میرے مشکل وقتوں میں بہت کام آئے اس کے علاوہ عانیہ عامر سے بھی اچھی دوستی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید