• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان امیر پہلی بار قومی جرگے میں منظرِ عام پر

فوٹو: بشکریہ گوگل
فوٹو: بشکریہ گوگل

افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے والے سراج الدین حقانی کے بعد طالبان امیر بھی پہلی بار منظرِ عام پر آگئے ہیں۔

افغان طالبان کے سربراہ شیخ ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ پہلی بار دارالحکومت کابل  پہنچے اور پہلی بار قومی جرگے میں شرکت کی۔

طالبان امیر شیخ ہیبت اللّٰہ نے جرگے کے دوران پشتو زبان میں تقریباً ایک گھنٹے تک تقریر کی جسے صرف سرکاری ریڈیو پر نشر کیا گیا۔

انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملک میں مکمل اسلامی نظام نافذ کریں۔

انہوں نےکہا کہ دنیا طالبان کو یہ بتانا بند کر دے کہ افغانستان کو کیسے چلانا ہے؟ انہوں نے شرعی قوانین پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب اسلامی ریاست کا یہ واحد نمونہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا ہمارے معاملات میں مداخلت کیوں کر رہی ہے؟وہ کہتے ہیں تم یہ کیوں نہیں کرتے، تم ایسا کیوں نہیں کرتے؟ دنیا ہمارے کام میں مداخلت کیوں کرتی ہے۔

خیال رہے کہ افغان لویہ جرگہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کو شروع ہوا تھا، جو تین روز تک جاری رہے گا،جس میں 3 ہزار سے زائد علماء، سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید