بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے عبوری چیئرمین طارق رحمان 17 سالہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔
طارق رحمان اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ ڈھاکا پہنچے، ان کی واپسی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب بنگلادیش میں اہم انتخابات کا انعقاد ہونے والا ہے۔
60 سالہ طارق رحمان سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے ہیں۔
واضح رہے کہ طارق رحمان 2008 میں 18 ماہ قید کے بعد علاج اور دیگر وجوہات کی بنا پر برطانیہ چلے گئے تھے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بی این پی اس وقت انتخابات میں سب سے مضبوط جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اور کسی بڑی غیر متوقع صورتحال کے بغیر اس کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔
طارق رحمان نے حالیہ مہینوں میں واضح کیا ہے کہ بی این پی کی حکومت بننے کی صورت میں بنگلادیش کی خارجہ پالیسی ’بنگلادیش فرسٹ‘ ہوگی۔