• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں کرسمس اور نئے سال پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ ناکام

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ترکیہ میں کرسمس اور نئے سال پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

اس حوالے سے استنبول سے ترک حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے استنبول میں 124 مقامات پر چھاپے مار کر 115 مشتبہ داعش ارکان کو گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق مشتبہ افراد ملک میں کرسمس اور نئے سال پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، چھاپوں کے دوران کافی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید