امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتیں بنانے اور چلانے والے اب خود پریشان ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں بری طرح ناکامی سے دو چار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹیاں اور جھنڈے بدلے، نعرے بھی بدلے لیکن ملک کی قسمت اور عوام کی تقدیر نہیں بدلی۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کرپٹ سودی نظام کے محافظ نااہل حکمرانوں کے لیے عوام قربانی کا بکرا بن چکے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل تر اور اشرفیہ مزے میں ہے۔