• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان میں چھت گرنے سے ہلاکتیں، حادثے کا ذمہ دار ڈیوائس ایجنٹ قرار

رحیم یار خان میں امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ امدادی ادارے کی مدعیت میں تھانہ ایئرپورٹ میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں حادثے کا ذمہ دار ڈیوائس ایجنٹ قرار دیا گیا ہے۔

ڈی پی او عرفان سمو کے مطابق مقدمہ میں نجی ادارہ کے ریٹیلر ڈیوائس ایجنٹ سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

متن کے مطابق ملزمان نے دکان کی چھت پر رقم تقسیم کرنے کی مجرمانہ غفلت کی، ملزمان کی مجرمانہ غفلت کے باعث چھت گرنے سےخواتین جاں بحق اور زخمی ہوئیں۔

ڈی پی او عرفان سمو کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، قصورواروں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان میں امدادی رقوم کی نجی ادارے کے ریٹیلر ایجنٹ کے توسط سے تقسیم کے موقع پر دکان کی چھت گرگئی تھی۔

دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین کے جاں بحق اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کا واقعہ ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید