• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین پر چلنے کا اختیار نہیں تو پارلیمنٹ کو تالا لگادیں، سید مبین احمد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن سید مبین احمد کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے ایوان سے 500 کرسیاں نکال کر ایک بینچ رکھ دیا جائے، بینچ پر 3 لوگ بیٹھ کر آئین کو دوبارہ لکھیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مبین احمد نے کہا کہ وزیر قانون بتائیں پارلیمنٹ کے علاوہ کسی کو آئین لکھنےکا اختیار ہے یا نہیں؟ اگر کسی اور ادارے کو آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کا اختیار ہے تو میں قرارداد پیش کرتا ہوں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ مقدس ایوان کےتقدس کا سوال ہے، کیا ہمیں آئین کے تحت چلنےکا اختیار ہے؟ اگر نہیں تو پھر پارلیمنٹ کو ختم کردیں، یہاں تالے  لگا دیں۔

مبین احمد نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کو پڑھا تو کہیں نہیں لکھا کہ کوئی ممبر ووٹ دے اور اس کا ووٹ نہیں گنا جائےگا۔

قومی خبریں سے مزید