• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم منتظر ہے، ممنوع فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جائے، قمر زمان کائرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بہت عرصہ ہوگیا قوم منتظر ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جائے۔

وزیر مملکت مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ 8 سال میں ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں ہوا؟ 8 سال میں 150 سے زائد پیشیاں ہوئی ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان صادق و امین ہیں تو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کیوں کر رہے ہیں؟

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو نہیں مان رہے، الیکشن کمیشن سے کہتے ہیں کہ انصاف کریں، ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سامنے آجانا چاہیے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کی کیفیت میں نہیں جانا چاہتے، اداروں کے کردار کو ختم کرنے کی بات نہیں کرتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت کے لیے اداروں کا آزادانہ کام کرنا بھی ضروری ہے، عمران خان کو علم ہے کہ حقائق کیا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت عرصہ ہوگیا قوم منتظر ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جائے، فیصلہ جو محفوظ کیا گیا ہے اس کو اب باہر آجانا چاہیے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ تصادم کی کیفیت میں نہیں جانا چاہتے، الیکشن کمیشن جو آزادانہ فیصلہ کرنا چاہتا ہے کرے۔

انہوں نے تحریک انصاف کی وفاق کی جانب ممکنہ پیش قدمی پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرف آئیں گے تو دیکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید