مصر اور بھارت کے درمیان تجارتی حجم بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مالی سال 2021 تا 2022 کے لیے دونوں ملکوں میں 7.26 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔
مصر کی میڈیا رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں بھارتی سفیر اجیت گپتے نے بتایا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال تجارت میں 75 فیصد اضافہ ہوا۔
بھارت کے لیے مصر کی برآمدات میں 86 فیصد جبکہ مصر کے لیے بھارتی برآمدات میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پچھلے چند ماہ کے دوران تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں کیونکہ یوکرین جنگ کے بعد بھارت مصر کو گندم برآمد کرنے والا بڑا ملک بن گیا ہے۔
رواں برس جون میں مصر کے وزیر علی مصلحی نے بتایا تھا کہ بھارت سے ایک لاکھ 80 ہزار ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ قاہرہ میں تعینات پاکستانی سفیر ساجد بلال نے مارچ میں بتایا تھا کہ سال 2021 تا 2022 کے دوران مصر اور پاکستان کا تجارتی حجم 40 کروڑ ڈالر رہا۔