پاکستان میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 1 ارب 9 کروڑ ڈالرز کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی ہے۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں ترسیلات زرمیں سالانہ 23 اعشاریہ 9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، رواں مالی سال پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 34 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا اکتوبر ایک ارب 9 کروڑ ڈالر کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی۔