گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ہمایوں اقبال میر کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران تاجروں نے رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے حکم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
سلیم حیدر خان نے کہا کہ کوئی بھی پالیسی بناتے وقت اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ احتجاج مسائل کا حل نہیں، پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے، جب بھی ملک کی معیشت بہتر ہونے لگتی ہے تو ملک دشمن عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ بیلا روس کے وفد کا پاکستان آنا ملک کی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے۔
سلیم حیدر خان نے مارکیٹیں بند کرنے کی بندش سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لیے تاجروں کو یقین دہانی کروائی۔