احتجاج کے خاتمے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی گراوٹ بھی ختم ہو گئی۔
یہ بات معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر اسٹاک ایکسچینج نے بہترین ریکوری کی ہے۔
بازارِ حصص میں ریکارڈ تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 4 ہزار 695 پوائنٹس کے اضافے سے 99 ہزار 269 پر بند ہوا ہے۔
آج کاروبار کے دوران انڈیکس 99 ہزار 549 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔