• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم جنس پرست مردوں میں منکی پاکس کیسز کی تعداد زیادہ ہے، پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران اسکاٹ لینڈ میں منکی پاکس کے61کیسز ریکارڈ کیے گئے، یوکے بھر میں ان کیسز کی کُل تعداد 2546 ہوگئی ہیں اور ان میں زیادہ تر انگلینڈ میں ہیں، ہم جنس پرست مردوں میں اس مرض کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہ علامات کے آغاز کے21دن کے اندر یورپ کا سفر کرچکے ہیں، اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں لیکن فی الحال اس کی وجوہات میں کسی خاص عنصر کی نشاندہی نہیں کی جاسکتی۔ یوکے میں اس بیماری کو ہلکی اور کسی خاصی فرد تک محدود قرار دیا گیا جو کسی ایسے دوسرے شخص کے ساتھ بہت قریبی رابطے سے پھیلتا ہے جس میں اس کی علامات ظاہر ہوچکی ہیں۔ اس مرض سے صحت یاب ہونے کا وقت تقریباً دو ہفتے ہے، اس کی علامات میں چھالے کی طرح کے دانے یا زخموں کی ایک چھوٹی سی تعداد شامل ہوسکتی ہے جو اکثر چہرے سے شروع ہوکر جسم کے دیگر حصوں میں پھیل جاتی ہے، علاوہ ازیں سخت بخار، سر درد، پٹھوں کا درد، کمر درد، سردی لگنا اور شدید تھکن بھی شامل ہوسکتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے منکی پاکس کو گلوبل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا گیا ہے، یہ سب سے بڑی وارننگ ہے جسے ڈبلیو ایچ او جاری کرسکتا ہے، اب تک کئی ممالک میں اس سے اموات بھی واقع ہوچکی ہیں۔

یورپ سے سے مزید