ایتھنز (مرزارفاقت حسین)ایتھنز کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے پاسکا کی چھٹیوں میں شاندارایتھنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ مٹھو الیون کلب اور پاک کشمیر کلب کے مابین کھیلا گیا۔ چھ اوورز پر مشتمل میچ مٹھو الیون نے کشمیر کلب کو86 اسکورز کاہدف دیا لیکن چار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر وہ چھیاسٹھ رنز بنا پائے۔بعدازاں تقریب تقسیم انعامات کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔رنر آپ پاک کشمیر کلب کو ٹرافی ڈھائی سو یورو بمعہ میڈلز انعام دیا گیا ونر اپ مٹھو الیون کلب کو چار سو یورو ٹرافی میڈلز دئیے گئے۔ پہلا سیمی فائنل مین آف دی میچ کا انعام پاک کشمیر کے قیصر امین کو دیا گیا دوسرے سیمی فائنل مین آف دی میچ کا انعام مٹھو الیون کےحزیفہ امجد کے حصے آیا فائنل مین آف دی میچ مٹھو الیون کے ارسلان جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ پاک کشمیر کے قیصر امین کو دیا گیا۔ بہترین باؤلر محمد عظیم قرار پائے بہترین بلے باز مٹھو الیون کے حذیفہ امجد انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دونوں ٹیموں کو ایتھنز کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں چوہدری مہدی خاں ، مہر سلیم ، محمد عرفان محمد جاوید ،چوہدری ضیاء گجر ،چوہدری احسان بھائی کے ہاتھوں انعامات دئیے گئے۔اس موقع پرمنتظمین نے کہا کہ نوجوانوں میںکھیلوں کے فروغ کیلئے کوششیںجاری رکھی جائیں گی۔