• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے درخت کے پتوں پر منفرد آرٹ سے سب کو حیران کر دیا


ایک نوجوان نے درخت کے تازہ پتوں پر مختلف تصاویر بنا کر اپنے فن سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنے منفرد ٹیلنٹ کے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

نوجوان درخت سے تازہ پتے توڑ کر اس پر پہلے من پسند تصویر بناتا ہے، پھر ایک تیز دھار آلے سے اسے بہت مہارت سے کاٹتا ہے جس کے بعد منفرد آرٹ نکھر کر سامنے آجاتا ہے۔

نوجوان کے اس آرٹ کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی اس کے فن کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔