• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیل کو ٹرین میں دیکھ کر مسافر خوفزدہ، ویڈیو وائرل


بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ سے بہار جانے والی ٹرین  میں مسافر بیل کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

  وائرل ویڈیو میں ایک بیل کو ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے کے مطابق جب ایک مسافر ٹرین اسٹیشن سے نکلنے کے لیے تیار ہوئی تو تقریباً 10-12 نامعلوم افراد ٹرین میں ایک بیل کے ساتھ سوار ہوئے اور ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں سے کہا کہ وہ اسے صاحب گنج اسٹیشن پر چھوڑ دیں۔

اس سے پہلے کہ مسافر اس صورتِ حال کو سمجھ پاتے، جو لوگ بیل کو لے کر آئے تھے اسے ایک ڈبے میں باندھ کر واپس چلے گئے۔

بہت سے مسافر بیل سے اتنے خوفزدہ تھے کہ وہ بھاگ کر دوسری بوگی کی طرف چلے گئے۔

وہاں موجود کچھ لوگوں نے اپنے موبائل فون میں اس عجیب و غریب منظر کو قید بھی کیا۔