قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ فارن فنڈنگ ثابت ہونے پر عمران خان استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی چیئرمین کے لیے اکبر ایس بابر کے نام پر غور کیا جائے۔
راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز نے سوشل میڈیا پر انتہائی گھٹیا کام کیا، عمران خان نے گھٹیا کام کرنے والوں کو ضرور شاباش دی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے بلا کر کہا تھا کہ رانا ثناءاللّٰہ کیسےجیت گئے، دعوے سے کہتا ہوں کہ عمران خان نے رانا ثناءاللّٰہ پر مقدمہ درج کرایا تھا۔
راجہ ریاض کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کا دہرا روپ ہے، ایک چہرہ اسلامی ٹچ والا ہے۔