• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکس آفس پر فلم کی ناکامی پر روتی ہوں: کریتی سینن

کریتی سینن— فائل فوٹو
کریتی سینن— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کی ناکامی پر روتی ہیں۔

کریتی سینن نے حالیہ انٹرویو میں اپنے جذبات کا سامنا کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اپنے جذبات کو دوسروں سے چھپانا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ہمیں تکلیف ہوتی ہے تو ہم روتے ہیں اور جب ہمیں ہنسی آتی ہےتو ہم ہنسنے لگتے ہیں، ہمیں اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ لوگ کیا سوچ رہے ہیں۔

کریتی سینن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں تو ہم بہت سمجھداری کے ساتھ دوسروں کے سامنے اپنے آپ کو ایک خاص انداز میں بہت احتیاط سے پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جب اداس یا پریشان ہوتی ہوں تو پھر یا تو میں کسی سے بات نہیں کرنا چاہتی یا پھر میں کسی دوست کے ساتھ فون کال پر بات کر کے جو بھی میں محسوس کر رہی ہوتی ہوں وہ سب کچھ کہہ دیتی ہوں۔

کریتی سینن نے یہ بھی کہا کہ بطور اداکار آپ ایک حد سے آگے کچھ نہیں کر سکتے، آپ صرف تجربہ حاصل کرتے ہیں، جو کچھ بھی آپ سیکھتے ہیں اور جو کچھ ہوا اسے قبول کرتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ آگے سب اچھا ہو گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید