• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریتی سینن بھی پسوڑی کی دیوانی ہوگئیں

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ بہت سی سیلیبرٹیز کو بھی خوب پسند آیا ہے، جس میں بھارتی اداکارہ کریتی سینن بھی شامل ہوگئی ہیں۔

پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان بنالی ہے  پڑوسی ملک میں بھی اسے معروف فنکاروں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے اور اس گانے کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز اور بھارتی اداکارہ شہناز گل کے بعد ایک اور اداکارہ کو پسوڑی گانا بہت پسند آیا ہے، اداکارہ کریتی سینن نے اس حوالے سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ کریتی سینن لداخ کی سیر کے دوران اپنی گاڑی میں پسوڑی گانا سن رہی ہیں اور وہ اس پر بھرپور انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے اس گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اکثر شوٹنگ پر جاتے ہوئے اس گانے کو انجوائے کرتی ہوں، میں اس کے سحر میں مبتلا ہوگئی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید