• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف جس ٹیلنٹڈ بچے کو ڈھونڈ رہے تھے وہ انہیں مل گیا۔

محمد یوسف نے 6 اگست کو ایک بچے کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اس کا نمبر مانگا تھا۔ جس کے بعد اب انہوں نے ٹوئٹر پر لوگوں کو بتایا کہ آج اس بچے سے ملاقات ہوگئی ہے۔

محمد یوسف نے ملاقات کے بعد بچے کو بیٹنگ ٹپس دیں اور اس کی بیٹنگ بھی دیکھی، بعد میں انہوں نے خود بھی بچے کو بیٹنگ کر کے دکھائی اور مزید طریقے سمجھائے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بچے کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو وہ چیزیں سکھانی ہیں کہ آگے چل کر وہ ہر فارمیٹ کھیل سکیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید