• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز میں مذاق کا نشانہ بننے والے جمناسٹ کی شاندار کارکردگی

محمد افضل نے ٹاپ ایٹ میں رہتے ہوئے فائنل میں جگہ حاصل کی۔
محمد افضل نے ٹاپ ایٹ میں رہتے ہوئے فائنل میں جگہ حاصل کی۔

کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں مذاق کا نشانہ بننے والے جمناسٹ محمد افضل کی اسلامک گیمز میں شاندار کارکردگی رہی۔

جمناسٹ محمد افضل نے قونیہ میں اسلامی یکجہتی مقابلوں میں والٹنگ ٹیبل کے فائنل میں جگہ بنائی، محمد افضل نے ٹاپ ایٹ (8) میں رہتے ہوئے فائنل میں جگہ حاصل کی۔

واضح رہے کہ چالیس سالہ جمناسٹ محمد افضل کو کامن ویلتھ گیمز میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز کے دوران 29 جولائی کو منتظمین نے پاکستانی جمناسٹ محمد افضل کو غلط بس میں بٹھا دیا تھا جس کی وجہ سے وہ باسکٹ مقابلے کے وینیو پر پہنچ گئے۔

اس بات پر پاکستانی جمناسٹ کے آفیشل نے منتظمین سے احتجاج بھی کیا مگر ان کی بات رد کردی گئی تھی۔

دوسری جانب اسلامک گیمز میں جمانسٹک کے انفرادی فائنل آج ہوں گے، پاکستان کے محمد سہیل بھی فائنل کے لیے ریزرو پلیئرز میں شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید