• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی جمناسٹ کو غلطی سے دوسرے وینیو پر پہنچادیا گیا

بر منگھم( نمائندہ خصوصی ) کامن ویلتھ گیمز کے منتظمین نے پاکستانی جمناسٹ محمد افضل کو غلط بس میں بیٹھا دیا جس کی وجہ سے وہ باسکٹ مقابلے کے وینیو پر پہنچ گئے، جہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ بس انہیں غلط وینیو پر لے آئی جس کے بعد فوری طور پر انہیں کار کے ذریعے جمناسٹک کے وینیو پر پہنچایا گیا جہاں پہنچنے کے چار منٹ بعد ان کا مقابلہ شروع ہوگیا، پاکستانی جمناسٹ کے آفیشل نے منتظمین سے احتجاج بھی کیا مگر ان کی بات رد کردی گئی۔