• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناتھاخان پل پر بھی شگاف، ٹریفک کی روانی شدید متاثر، سڑکیںاور فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈرگ روڈ اسٹیشن کے بعد  ناتھا  خان  پل  پر بھی شگاف پڑ گیاائر پورٹ جانے والے ٹریک پر  شگاف پڑنے  سے جمعے کو دن بھر ٹریفک جام رہا جبکہ ڈرگ روڈ اسٹیشن کے سامنے پل شگاف کے باعث  دو روز  سے  ٹریفک کیلئے بند ہے  بعض سٹرکیں اور فلائی اوور بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گئے ہیں ڈرگ روڈ فلائی اوور  اورناتھا خان پل کے ساتھ 6سال قبل بننے والا ملیر ریور برج  اور 12سال قبل بننے والا شاہ فیصل کالونی فلائی اوور بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار  ہے شاہ فیصل فلائی اوور کے تمام جوائنٹ کھل چکے ہیں فلائی اوور پر جگہ جگہ شگاف کی وجہ سے آئے دن حادثات رونماء ہوتے رہتے ہیں روزانہ درجنوں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہورہے ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا کوئی افسر فلائی اوور اور پلوں کی مانیٹرنگ نہ کرسکا اور کالونی گیٹ فلائی اوور پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہورہی  ہے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی تاحال غافل ہے ۔
تازہ ترین