• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریف کنزرویٹو امیدوار سوزن ہال خطرناک ہے، میئر صادق خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ ان کی حریف کنزرویٹو امیدوار سوزن ہال خطرناک ہے، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سپورٹر اور نسل پرست اینک پاول کو پسند کرتی ہے۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے وعدہ کیا کہ کامیاب ہوا تو فری اسکول میلز کی توسیع کریں گے، کرائے منجمد رکھیں گے اور مزید کونسل کے گھر بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور یوتھ کلبس کو فعال بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کریں گے۔

میئر لندن نے کہا کہ روانڈا محفوظ ملک نہیں، وہاں سیاسی پناہ گزینوں کا فیصلہ مناسب نہیں، حکومت کی روانڈا پالیسی ناقابل عمل، غیر اخلاقی اور انتہائی مہنگی ہے۔

صادق خان نے غزہ کے حوالے سے یاد دلایا کیا کہ وہ پہلے سیاست دان تھے جس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے آواز اٹھائی، حکومت پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار نہ فروخت کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید