کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر آج ہونے والے جے یو آئی ایف کے جلسے کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، عوام نورانی سگنل سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے شہید ملت موڑ دیا جائے گا، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ تبت سگنل سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑ دیا جائے گا۔