• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولاج، اسکرین گریب/ ٹوئٹر
کولاج، اسکرین گریب/ ٹوئٹر 

گزشتہ رات مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ہمراہ حصہ لیا۔

روح کو تازہ کر دینے والی اس تقریب سے تصویریں اور ویڈیوز سعودی سوشل میڈیا حرمین شریفین کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غسلِ کعبہ کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو بھی صاف کیا۔

غسل کعبہ کی اس رسمی تقریب میں 45 لیٹر آبِ زم زم، عرق گلاب اور اعلیٰ درجے کا عود، کھجور کے پتے اور تولیے استعمال کیے گئے۔

غسل کعبہ سے قبل مطاف کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا تھا۔