کراچی کے علاقے نیوچالی کے قریب واقع دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق میٹھادر تھانے کی میں نیوچالی میں واقع جنریٹر مارکیٹ کی ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔
دھماکے کے باعث دکان میں موجود سامان سڑک پر پھیل گیا۔
دکان میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ نے بجھایا۔
امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو دکان سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ذوالفقار بھٹی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں آفتاب، نذیر احمد، عدنان، عیسیٰ، دانیال، شہزاد اور رفیق شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں ایک دکان کی چھت گری اور دیواریں متاثر ہوئیں، متاثرہ دکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی واقعے کی جگہ پہنچ گیا۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 1 دکان کی چھت گر گئی، دھماکے بعد آگ بھی لگ گئی تھی، جسے فائر بریگیڈ نے بجھایا۔
انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص ملبے تلے دبا ہوا ہے، جس کی تلاش جاری ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی مزید جانچ کے لیے کیا ہے۔