مصر میں بیوی کے قتل کےجرم میں جج کو سزائے موت سنا دی گئی۔
قاہرہ سے خبر ایجنسی کے مطابق جج پر گزشتہ ماہ اس کی بیوی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سزائے موت پر عملدرآمد مفتی اعظم مصر کی جانب سے منظوری کے بعد ہوگا۔
ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا سے برابری کی سطح پر مزاکرات کے لیے تیار ہے۔
سربراہ روسی افواج نے بتایا کہ روس نے نئے جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک کا تجربہ کیا ہے۔
میگزین کے مطابق 76 سالہ شاہ چارلس برطانوی فیشن اور ٹیلرنگ کے سب سے بڑے سفیر ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ نے پاک افغان تنازع کے حل میں دلچسپی اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
تھائی لینڈ، کمبوڈیا کے رہنماؤں نے امریکی صدرٹرمپ کی موجودگی میں توسیعی جنگ بندی معاہدے پردستخط کردیے۔
غزہ شہر میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں کھیلتے ہوئے 2 جڑواں بہن بھائی بم پھٹنے سے زخمی ہوگئے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا مبصرین تعینات کرے گا، کمبوڈیا اور ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف 27 تا 29 اکتوبر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
اسرائیلی رکن پالیمنٹ اوفر کسیف نے کہا کہ دنیا اسرائیل کو غزہ کے بعد مغربی کنارے میں ایک اور نسل کشی کی جانب بڑھنے سے روکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہاتھوں سے امریکا اور ملائشیا کے پرچم لہرائے۔
آسیان اجلاس کا مقصد اقتصادی انضمام ہے تاہم ساؤتھ چائنا سی کی صورتحال، بڑھتی امریکا چین مسابقت، غزہ کی صورتحال اور میانمار میں خانہ جنگی پر بھی بات کیے جانے کا امکان ہے۔
حماس کو فوری طور پر یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنی چاہئیں، امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے گا: ٹرمپ
متحدہ عرب امارات حکومت نے دبئی میں پانی پر تیرتا دنیا کا تیسرا فلوٹنگ میوزیم بنانے کا اعلان کر دیا۔
آئر لینڈ میں فلسطین کی حامی امیدوار کیتھرین کونولی کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کا امکان ہے۔
بھارت میں ایک دلت نوجوان کو اس کی سالگرہ کے دن بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیا۔