• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کیلئے UAE کا سب سے بڑا سول ایوارڈ






 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہیں متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ’آرڈر آف زاید‘ سے نوازا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے صدارتی محل قصر البحر مجلس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’آرڈر آف زاید‘ سے نوازا گیا
جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’آرڈر آف زاید‘ سے نوازا گیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ مشترکہ تعاون، تازہ ترین علاقائی اور عالمی مسائل اور باہمی تشویش کی پیشرفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ’آرڈر آف زاید‘ ایوارڈ سے نوازا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ26 جون 2022ء کو سعودی ولی عہد نے بھی آرمی چیف کو میڈل آف ایکسلینس سے نوازا تھا۔

9جنوری 2021 کو بحرینی ولی عہد نے آرمی چیف کو بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نوازا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اکتوبر 2019 کو اردن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف ملٹری میرٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

آرمی چیف کو 27دسمبر 2018 میں روس کی جانب سے تہنیتی خط دیا گیا تھا، جبکہ 20 جون 2017 کو ترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی چیف کو ’آرڈر آف زاید‘ کا ایوارڈ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار کے ادا کرنے کے اعتراف میں دیا گیا۔

آرڈر آف یونین متحدہ عرب امارات کی طرف سے دوست ممالک کے سینئر حکام کو دیا جانے والا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

اس سے قبل سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، چین کے صدر شی جن پنگ ، امریکی صدر جارج بش، جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت اہم عالمی اور جی سی سی رہنماؤں کو یہ اعزاز ملا ہے ۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دسمبر 2021ء میں اس ایوارڈ کے آخری وصول کنندہ تھے۔

قومی خبریں سے مزید