• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد علی کے اقوال مفکروں کی طرح مقبول ہوئے

Muhammad Ali Quotes Popular Like Thinkers
محمد علی کلے تھے تو ایک باکسر مگر ان کے کہے ہوئے جملے بھی مفکروں کے اقوال کی طرح مشہور ہوئے۔

محمد علی نے انیس سو چونسٹھ میں لسٹن سے فائٹ جیتنے کے بعد کہا کہ میں عظیم ترین ہوں کیوں کہ میرے چہرے پر ایک نشان بھی نہیں ، میں صرف عظیم ترین نہیں ، بلکہ دگنا عظیم ترین ہوں ، کیونکہ میں نے صرف ناک آؤٹ نہیں کیا بلکہ ناک آؤٹ کرنے کا راؤنڈ بھی چنا۔

انیس سو چوہتر میں فورمین سے مقابلے سے پہلے محمد علی نے کہا کہ تتلی کی طرح گھومو اور شہد کی مکھی کی طرح ڈنک مارو، تمہارے ہاتھ اس جگہ ضرب نہیں لگا سکتے جو تمہاری آنکھیں نہ دیکھ سکیں ۔

ایک موقع پر انہوں نے کہا میں نے چٹان کو قتل کیا، پتھر کو زخمی کیا اور اینٹ کو اسپتال پہنچایا ، میں بہت ضدی ہوں ، میں دوائیوں کو بیمار کردیتا ہوں۔

ان کے دیگر چند مشہور جملے کچھ یوں ہیں ’انکساری اختیار کرنا مشکل ہے، خاص طور اس وقت جب آپ مجھ جتنے عظیم ہوں۔ ہر دن کو زندگی کا آخری دن سمجھ کر گزارو ، کیونکہ ایک نہ ایک دن تو یہ ہونا ہی ہے۔ اگر کوئی انسان پچاس برس کی عمر میں بھی دنیا کو اسی طرح دیکھتا ہے جیسا کہ بیس سال کی عمر میں دیکھتا تھا تو گویا اس نے زندگی سے تیس سال ضائع کردیئے ۔

اگر تم مجھے ہرانے کا خواب دیکھ رہے ہو تو نیند سے اٹھو اور مجھ سے معافی مانگو ۔ جس میں خطرہ مول لینے کی ہمت نہیں وہ زندگی میں کچھ بھی نہیں پا سکتا۔ جاننا چاہتے ہو کہ باکسنگ کیا ہے ؟ بہت سارے گورے دیکھ رہے ہوں اور دو کالے لڑرہے ہوں، یہی باکسنگ ہے۔
تازہ ترین