• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئر کوہستان: عارضی پل سے 4 افراد دریا میں گر گئے، پولیس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لوئر کوہستان میں دوبیر کے مقام پر عارضی پل سے گزرتے ہوئے 4 افراد دریا میں گر گئے۔

پولیس کے مطابق دریا میں گرنے والے 2 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر 2 افراد کو بچالیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیلاب کے دوران پختہ پل دریا برد ہونے کے بعد کھمبوں سے پل بنایا گیا تھا، جس پر گزرتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا۔

قومی خبریں سے مزید