• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پرواز 442 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ


پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، قومی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 442 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگئی۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق کوئٹہ سے پہلی حج پرواز صبح 10 بجے 170 حجاج کو لے کر روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے پہلی حج پرواز رات 10 بجے 323 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔

پہلے مرحلے میں عازمین حج کی خصوصی پروازیں مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں عازمین حج کی پروازیں جدہ جائیں گی۔

اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر سعودی حکومت کے اشتراک سے روڈ ٹو مکہ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

روڈ ٹو مکہ سے عازمین حج سعودی امیگریشن پاکستان سے کرواکے جائیں گے۔ 

قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے 10 جولائی تک رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید